چین بھارت کشیدگی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بیان جاری کر دیا

چین بھارت کشیدگی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بیان جاری کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں سے چین اور بھارت کے درمیان کشمکش بڑھتی دکھائی دے رہی تھی،چین نے کوشش کی کہ معاملہ افہام و تفہیم اورگفتگو کے ذریعے حل ہو

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے متنازعہ علاقے میں تعمیرات کا سلسلہ جاری رکھا ،بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 9 مئی کو ایک چپقلش ہوئی اب یہ خونی تصادم میں تبدیل ہو چکا ہے،20سےزائدبھارتی فوجیوں اور افسران کی اموات ہو چکی ہےیہ غیر معمولی واقعہ ہے کئی دہائیوں کے بعد خونی تصادم کی یہ صورت دیکھنے میں آ رہی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب بھارتی سرکار کی ہندتوا سوچ کا کیا دھرا ہے ،بھارت ہندتوا سوچ اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرے گا تو حالات خراب ہوں گے ،5اگست کو بھارت نے جو یکطرفہ اقدام اٹھائے اس پرچین بھی معترض ہے ،بھارت معقولیت کی بجائے جنونیت کی سوچ پر گامزن ہے جو رویہ بھارت نےاپنی اقلیتوں کے ساتھ روا رکھا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں،بھارت سمجھتا ہے کہ اس کے جارحانہ رویے سے مرعوب ہو گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے

Comments are closed.