بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

0
43

بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان

 لاہور، باغی ٹی وی : سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے کا امن داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، گزشتہ10ماہ میں کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج کشمیریوں کو اُن کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے والا مودی خود بھی پریشان دکھائی دیتا ہے۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار نے وادی کشمیر میں جمہوریت کے نام پر فسطائیت کا بازار گرم کر رکھا ہے،نہتے اور معصوم شہری گھروں میں محصور ہیں جبکہ اُن پر روزمرہ کی زندگی کے دروازے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس صورتحال میں بھارت نے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے چین کے ساتھ بھی محاذ آرائی شروع کر دی اور اُسے اب بیرونی ہی نہیں اندرونی محاذ پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لداخ سیکٹر میں چین کی طرف سے دانت کھٹے ہونے پر "ہندواتا”کو بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بھارت نے اب بھی اگر اپنے جنگی جنون کو کم نہ کیا تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گے۔سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سلامتی کونسل میں کیا ہوا درست ثابت ہو رہا ہے،

بھارت کی مخصوص ذہنیت پوری دنیا پر کھل کر واضح ہو گئی ہے اور چین نے لداخ میں در اندازی کرنے والوں کو اچھا سبق سکھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بھارت کو جلد یا بدیر کشمیریوں کو بھی اُن کا بنیادی حق دینا ہوگا وگرنہ تاریخ مودی سرکار کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع دن سے بھارت کو آئینہ دکھا رہے ہیں اور آئندہ بھی پوری جرات کے ساتھ پاکستان کے موقف کو بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔        

Leave a reply