حیدرآباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، مہمانوں کے آنے پر بھی ہو گی پابندی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے

کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو کے دستخط شدہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 جون بروز جمعہ صبح 9بجے سے 2جولائی 2020 14 دن کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت لطیف اباد کی 3 یوسیز بالترتیب یوسی 1میر احسن آباد، یوسی 2 جی او ار کالونی، سمارا کالونی جبکہ یوسی 4 لطیف اباد نمبر 6کا علاقہ شامل ہیں ۔تحصیل سٹی کی ایک یوسی سٹی 1 میں شامل کلہوڑا کالونی مبارک کالونی میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کی زد میں سب سے زیادہ قاسم اباد تحصیل کے علاقے آئے ہیں جہاں پانچ یوسیز 1 تا 5 کے رہائشی اور کمرشل علاقے بھی شامل ہیں ۔جہاں 14 دن مکمل اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔اعلامیہ

نوٹفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی پر ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جاریا ہے ۔لاک ڈاون کے دوران علاقوں میں آمدورفت پر پابندی ہوگی ۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان علاقوں میں انے کی اجازت نہیں ہوگی ۔اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں مہمانوں کے انے پر بھی پابندی ہوگی

Comments are closed.