باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان خؤد میدان میں آ گئے

وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو طلب کیا، کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ،وزیراعظم عمران خان نےمذاکراتی کمیٹی کواتحادیوں کومنانے کی ہدایت کردی ،اجلاس میں بی این پی مینگل سے ہونیوالے مذاکرات اور رابطوں پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے پرویزخٹک کواتحادیوں کے خدشات دور کرنے سے متعلق ٹاسک دیدیا،وزیراعظم عمران خان نے جن نکات پرعمل نہیں ہوا ان کی وجوہات بی این پی مینگل سے شیئرکرنے کی بھی ہدایت کی،

وزیر اعظم عمران خان نے کہا بی این پی سمیت تمام اتحادی ہمارے لیے اہم ہیں،

باخبر ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی آج ہی بی این پی سے رابطہ کرے گی،اور ملاقات کا وقت طے کیا جائے گا جس میں بی این پی کے خدشات دور کئے جائیں گے

قبل ازیں گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ تحفظات جمہوریت کا حسن ہیں،کوئی اتحادی حکومت گرانے کی بات نہیں کررہاہے، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، بی این پی سے بھی حکومت کے رابطے جاری ہیں

واضح رہے کہ اختر مینگل نے گزشتہ روز حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری اور اختر مینگل مین رابطہ بھی ہوا تھا

Shares: