باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں
پیر کی صبح شمال مشرقی ہندوستان کی ریاست میزورم میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،بھارتی، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور میانمار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
بھارت میں زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، بھارت میں ایک ہفتہ قبل بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے تھے، ایک ہفتہ قبل بھارت میں 3 بار مختلف اوقات میں زلزلہ آیا تھا
آج آنے والے زلزلے سے بھارت میں کوئی جانی و مالی نقصان ہوا یا نہیں اس بارے میں ابھی تک تفصیلات نہیں مل سکیں،جونہی کوئی تفصیل سامنے آئے گی باغی ٹی وی اپنے قارئین کو آگاہ کرے گا.