قصور
چونیاں میں حق کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا صحافی پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بدنام زمانہ جہانگیر عرف جگی ٹیپو چدھڑ اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے چونیاں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر رانا خالد پر قاتلانہ حملہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی صحافی پر تشدد کی وجہ اس کی جرم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے جو کہ ملزم کو برداشت نہیں کیونکہ ملزم خود جرائم پیشہ ہے ملزم نے دوران تشدد صحافی کو جرم کے خلاف آواز بلند نا کرنے کا کہا صحافی نے متعلقہ تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دے دی ہے
قصور کی ساری صحافی برادری رانا خالد کیساتھ ہے اور اس ظلم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے بصورت دیگر پورے ضلع کی صحافی برادری احتجاج کرے گی

Shares: