باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رواں برس حج کے سلسلے میں سعودی عرب نے پاکستان سے رابطہ کر کے محدود حج کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر حج و عمرہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے رواں سال محدود حج کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صالح بن بنتن نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ رواں سال صرف سعودی شہری اور اقامہ ہولڈرز ہی حج ادا کریں گے۔ کرونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے غیر ملکی حجاج کی میزبانی سے معذرت کر لی۔
وزارتِ مذہبی امور نے نئی صورت حال کے پیش نظر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، جس میں عازمین حج کی رقوم کی واپسی سے متعلق طریقہ کار وضع کیا جائے گا، ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں امسال سفیر اور سفارتی عملہ حج میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
حج پالیسی، حکومت کرنے جا رہی ہے اہم تبدیلی، وزارت مذہبی امور متحرک
حج اخراجات میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سن کر پاکستانی پریشان
ہم اب بھی حج سستا کر سکتے ہیں، سابق وفاقی وزیر نے کیا موجودہ حکومت کو چیلنج
وفاقی وزیر مذہبی امور کا سعودی وزیر حج سے رابطہ،کرونا وائرس، زائرین کے حفاظتی انتظامات بارے گفتگو
کرونا وائرس ،حج کی ممکنہ منسوخی،ماضی میں حج کتنی مرتبہ نہیں ہوا؟ وجوہات کیا تھیں
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے مقامی طور پر رہنے والے مختلف ممالک و اقوام کے محدود تعداد میں عازمین کو حج کیلیے شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ھے۔یہ فیصلہ کرونا کے باعث سوشل فاصلہ قائم رکھنے کیلیے کیا گیا ھے۔ سرکاری میڈیا نے رپوٹ کیا ہے کہ سعودی عرب نے اس سال حج کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں ریاست کے اندر رہنے والی تمام قومیتوں سے محدود تعداد میں افراد شریک ہوں گے








