باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ جھوٹی سٹیٹمنٹ کہ وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے آٹھ لاکھ کردی گئی، وہ تو گھر کے سارے بل خود ادا کرتے ہیں.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے عباداللہ خان کی جھوٹی سٹیٹمنٹ کہ وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے آٹھ لاکھ کردی گئی کو ایک چینل نے ہیڈ لائن بنا کر چلایا۔
ن لیگ کے عباداللہ خان کی جھوٹی سٹیٹمنٹ کہ وزیراعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے آٹھ لاکھ کردی گئی کو ایک چینل نے ہیڈ لائن بنا کر چلایا۔یہ سرا سر جھوٹ ہے۔ وزیراعظم نے تو اپنے آفس کا خرچہ ایک ارب چالیس کروڑ سے لم کر کے اڑسٹھ کروڑ کر دیا۔کوئی کیمپ آفس نہیں. گھر کے سارے بل خود ادا کرتے ہیں.
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 23, 2020
شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ سرا سر جھوٹ ہے۔ وزیراعظم نے تو اپنے آفس کا خرچہ ایک ارب چالیس کروڑ سے لم کر کے اڑسٹھ کروڑ کر دیا۔کوئی کیمپ آفس نہیں. گھر کے سارے بل خود ادا کرتے ہیں.
ایک صارف نے شہباز گل کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گل صاحب یاد رکھئے گا میری بات اگر آپ نے فیک نیوز پر قابو پالیا تو مافیہ کے خلاف آپ مکمل جنگ جیت جائیں گے اگر فیک نیوز کی ایسے ہی بھرمار رہی تو پھر دس سال بھی ہمیں مل جائیں ہم عوام کے سامنے ناکام ہی رہیں گے
https://twitter.com/ChSajjadPTI/status/1275315455859855360
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق اپوزیشن رکن اسمبلی کا الزام جھوٹا قرار دے دیا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا- وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے