کفایت شعاری مہم، اسد قیصر بھی پیچھے نہ رہے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کتنی بچت قومی خزانے میں کروائی جمع؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم پر عمل کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی ایک اور بچت، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے 38کروڑ 51لاکھ 5ہزار روپے کی ایک اور بچت قومی خزانے میں جمع کروا دی گئی

سیکرٹریٹ کی جانب سے مالی سال 2019-20کے دوران یہ دوسری بچت ہے جو قومی خزانے میں جمع کرائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چند دن قبل اپنے اخراجات میں 36کروڑ 63لاکھ 30ہزار روپے کی بچت کرائی تھی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے سپیکر کا منصب سنبھالنے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اُٹھائے۔اسپیکر اسد قیصر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مالی معاملات کی مسلسل نگرانی اورکفایت شعاری کے لیے وقتاََفوقتاََ خصوصی ہدایات جاری کرتے رہےہیں ۔

اسپیکر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں مالی سال 2019-20 میں مجموعی طور پر 75کروڑ 14لاکھ 35ہزار کی بچت ہوئی۔ یہ بچت سیکرٹر یٹ کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر غیر ضروری اخراجات کو کم کرتے ہوئے کی گئیں۔

کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

Shares: