باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا کے مزید 2 ہزار 775 کیسزرپورٹ ہوئے،پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 95ہزار745ہوگئی ہے

24گھنٹےمیں مزید59 افرادکورونا سے جاں بحق ہوئے،ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد 3ہزار962 ہوگئی ہے،ملک بھر میں 84 ہزار 168کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہین

سندھ میں کورونا وائرس کے75ہزار168کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کے 71ہزار987کیسز رپورٹ ہوئے ،خیبرپختونخوا میں 24ہزار 303کیسز رپورٹ ہوئے بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہ زار 946 ہو گئی،اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 11ہزار 981ہوگئی،گلگت بلتستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار398ہوگئی،آزادکشمیر میں کوروناوائرس کیسز کی تعداد 962 ہے،

کرونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ 1629 اموات رپورٹ ہوئیں،سندھ میں 1178،خیبرپختونخوا میں 879،اسلام آباد میں 119 اموات ہوئیں،بلوچستان 109،آزادکشمیر25 اورگلگت بلتستان میں 23 افرادکوروناسے جاں بحق ہوئے،

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران21ہزار41کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار 17 ہے،ملک کے 768 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں،اس وقت 4ہزار978کورونا متاثرین اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،ملک میں کورونا مریضوں کےلیےایک ہزار562وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں،اس وقت 491 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،

Shares: