قصور پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں جاری شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے کرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں گزشتہ دن نور پور پولیس چوکی نے کارروائی کرتے ھوئے چالو شراب کی بھٹی پکڑ لی 100 لیٹر دیسی شراب اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزم کرامت مسیح کو گرفتار کر لیا
ملزم گردونواح کے علاقوں میں عرصہ دراز سے شراب کی فروخت کا کام کر رھا تھا
چوکی انچارج علی رضا گیلانی کی کارروائی پر اھل علاقہ کے لوگوں نے اس کارروائی کو خوب سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا۔
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے اعلی کارکردگی پر چوکی انچارج علی رضا گیلانی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور رقم بھی دی گئی

Shares: