سیشن جج کا سنٹرل جیل کا دورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار قیدیوں کی رہائی کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج روالپنڈی عمر بن اکبر قریشی نےا بسلسلہ انسپکشن سنٹرل جیل روالپنڈی کا دورہ کیا.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمر بن اکبر قریشی نے جیل میں کورونا وائرس سے متعلق کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا، جیل انٹری پوائنٹ پر کورونا وائرس فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمر بن اکبر قریشی نے جیل میں کورونا واک تھرو گیٹ،سکریننگ مشین،سینی ٹائیزر،ماسک،گلوز اور دیگر احتیاطی اقدامات کو سراہا، انہوں نے خواتین وارڈ،نو عمر وارڈ سمیت تمام بیرکس کا وزٹ کیا۔
سیشن جج نے اسیران کے مسائل سنے۔ کچن میں اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کی تعریف کی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے مقید اسیران کو فلٹر شدہ پانی کی فراہمی،صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی دستیابی جیسے اقدامات کو سراہا۔
سیشن جج نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 07اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا، حسب الحکم 07اسیران کی جیل سے رہائی ہوئی