‏پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان معاشی قاتل ،اس کے ہاتھ کشمیریوں کے جذبات کے خون سے رنگے ہیں ، مولانا اسعد محمود

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان اس ملک کے معاشی ، جمہوری اور خارجہ پالیسی کے قاتل ہیں ، اس کے ہاتھ کشمیریوں کے جذبات کے خون سے رنگے ہیں ،

مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمہارے آقا امریکہ سے نہیں دبے تو علی امین گنڈا پور جیسے کردار ہمیں کیا دبا سکیں گے ،لمبے بال اور بڑی مونچھوں سے کوئی بہادر نہیں بن سکتا۔۔!

مولانااسعد محمود اسمبلی میں بات کر رہے تھے تو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ مولانا صاحب بجٹ پر بات کریں جس پر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ میں کوئی غیر پارلیمانی گفتگو بات نہیں کرنا چاہتا، ہم نے پگڑیاں اسلئے پہنیں کہ آپ جیسے کردار کے لوگ ہمیں دبا سکیں،یہاں تمام لوگوں کی تقریریں سنی گئیں، آپ کے ممبران جھوٹ بول رہے تھے تب بھی ہم نے تقریر سنی، اس طرح کی گفتگو نہیں ہونی چاہئے، شہد کی بوتلیں کس کی گاڑی سے نکل رہی تھیں پورا پاکستان جانتا ہے

Shares: