کرونا کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اہل

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کے اپل ہوں گے

فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

پی سی بی اب ان کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

Leave a reply