باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افواج پاکستان میں پہلی خاتون کو لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر تقرری پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

قرارداد پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ھے کہ پاکستان میں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔

قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ نگار جوہر کو پاکستان کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا جانا خوش آئند ھے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان افواج پاکستان کے اس اقدام کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی دے دی گئی ہے،وہ پہلی خاتون افسر ہیں جنہوں نے لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے ترقی پائی ،

خاتون افسر کو پاک فوج کی پہلی خاتون سرجن جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پنجپائی ، ضلع صوابی کے پی کے سے ہے ، اور اس وقت وہ کمانڈنٹ ملٹری اسپتال راولپنڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ان کا تعلق آرمی کی میڈیکل کور سے ہے اور وہ کئی سالوں تک اپنی خدمات اور فرائض کی انجام دہی کے بعد یہ سنگ میل عبور کر پائی ہیں۔

Shares: