باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کرتے ہوئے بچے کے سامنے دادا کو گولی مار کرشہید کر دیا
بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری کے ساتھ بچے کی ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھارت سرکار پر غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے
مسلم لیگ ق کے رہنما، رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بزرگ کی بھارتی گولیوں سے چھلنی لاش پر بیٹھا کشمیر کا یہ معصوم بیٹا پکار پکار کر دنیا کی توجہ مانگ رہا ہے۔
اپنے بزرگ کی بھارتی گولیوں سے چھلنی لاش پر بیٹھا کشمیر کا یہ معصوم بیٹا پکار پکار کر دنیا کی توجہ مانگ رہا ہے۔ ان معصوموں کے سر سے بزرگوں کا سایہ چھیننے اور ان کو غلامی کی زنجیروں میں قید کرنے والے بھارت پر بے شمار لعنت۔ #Kashmir #KashmirBleeds pic.twitter.com/A0u8Sxnuzw
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 1, 2020
مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ان معصوموں کے سر سے بزرگوں کا سایہ چھیننے اور ان کو غلامی کی زنجیروں میں قید کرنے والے بھارت پر بے شمار لعنت۔
واضح رہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیرکے علاقے سوپور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے درندوں نے کیسے ایک عام شہری کو مار دیا.تین سالہ بچہ اسکی لاش پر بیٹھا ہے. صبح صبح جب وہ گھرسے اپنی فیملی کے ہمراہ نکلا تو اس وقت پولیس فورس کی گاڑی مجاہدین کے نرغے میں آگئی جس میں موجود ایک بھارتی تو مارا گیا لیکن فورس نے ایک نہتے شہری کے ساتھ جو کیا اس کی مثال صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی بھارتی فوج کے ہاتھوں مل سکتی ہے۔وادی میں عام شہری کو شہید کرنے کے بعد دیکھئے کیسے بھارتی فوج اس شخص کی لاش پر پاؤں رکھ کرکس طرح بے حرمتی کر رہے.