چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات، دیا چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں فنڈ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ کی ملاقات ہوئی ہے
عمر تنویر بٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کوروناکنٹرول کیلئے 9لاکھ روپے کا چیک وزیراعلی پنجاب کو پیش کیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مشکل وقت میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے رقم عطیہ کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ کا شکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باعث کمزور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد ہماری اخلاقی،قومی اورمذہبی ذمہ داری ہے۔ پاکستانی قوم آزمائش میں ہمیشہ سرخرو رہی ہے۔ فنڈمیں عطیہ کی جانے والی پائی پائی کے امین ہیں۔ متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے۔ یہ وقت دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے- کورونا کے قومی چیلنج کے باوجود اپوزیشن رہنماؤں نے سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ اپوزیشن کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ قوم کو اس وقت تقسیم کرنا قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کو جوش کی بجائے ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ ہمارا ہر لمحہ متاثرہ بہن بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن واثق قیوم عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ ملک تیمور بھی اس موقع پر موجود تھے