کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ،گورنر پنجاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحریک انصاف ایم این اے صداقت عباسی کی ملاقات ہوئی ہے

اس موقع پر گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تحر یک انصاف کا لیڈر اور وزیراعظم صرف عمران خان ہے ، پارٹی میں کبھی کوئی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں ہوسکتا ، جب جب تحر یک انصاف کی حکومت آئیگی عمران خان ہی وزیر اعظم ہوں گے

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں،اتحادیوں نے بجٹ میں حکومت کا ساتھ دیا کوئی اتحاد ی حکومت گرانے کی بات نہیں کر رہا ،کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ، عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے ‘

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار شفافیت اور میرٹ کے مطابق تمام فیصلے کیے جا رہے ہیں ، بلاتفر یق اور شفاف احتساب ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لازم ہے

Shares: