یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر وزیر توانائی اختر ملک کا کہنا تھا کہ منصوبے کی پیداواری صلاحیت ایک میگا واٹ ہے۔ اس منصوبے سے یونیورسٹی کو سالانہ سترہ کروڑ کا فائدہ ہوگا۔ یونیورسٹی کو اگلے پچیس سالوں میں بیالیس کروڑ کا فائدہ ہو گا۔
اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کلین اور گرین انرجی کی جانب پہلا بڑا قدم ہے۔ سولرائزیشن کا دائرہ کار پنجاب کی باقی تمام جامعات تک بھی بڑھائیں گے۔ ابھی تک پنجاب کی گیارہ جامعات کو سولر پر منتقل کرنے کے ایم او یوز پر دستخط کر چکے ہیں۔
وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے یو ای ٹی لاہور کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبے کا افتتاح کر دیا pic.twitter.com/BoSWmpSEU2
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) July 3, 2020
اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے پر سرکار کا ایک روپیہ نہیں لگا۔ اس منصوبے کے لئے مجھے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل سپورٹ حاصل رہی۔عمران خان کے ویژن کے مطابق سستی اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔