علیم خان کے ساتھ رابطہ،چیئرمین نیب بلیک میل ہو رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف اگر پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو ن لیگ پورا سپورٹ کرے گی
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا ایک مقصد ہوتا ہے ،سپیکر اب غیر جانبدار نہیں رہے ،
سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا حکومت کو پیغام ہے
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان صاحب سے میں رابطے میں ہوں ،ہمارا آپس میں تعلق ہے جو چلتا رہے گا ،ابھی علیم خان صاحب سے سیاسی منظر نامے پر گفتگو نہیں ہوئی ،مجھے علیم خان نے ابھی تک کس بات پر مجبور نہیں کیا.علیم خان بہت نفیس انسان ہیں، سیاست ان کی اپنی،میری اپنی، انکے ساتھ میرے اچھے تعلقات رہے ہیں، رابطہ بھی رہا ہے لیکن کبھی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی ،
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا، جو بات کی وہ آپ کے علم میں ہے گورنمنٹ نے سارا ڈرامہ کیا، چیئرمین نیب تو گورنمنٹ کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بات ہو گی تو پھر اپوزیشن فیصلہ کرے گی، سپیکر غیر جانبدار نہیں رہے، جو واقعہ ہوا جس کی بنیاد پر پیپلز پارٹی تحریک لانا چاہتی ہے، پہلے وفاقی وزیر نے پی پی کی قیادت کے خلاف گفتگو کی اور الزامات لگائے لیکن پی پی اراکین کو گفتگو نہیں کرنے دی گئی، تحریک عدم اعتماد کا میسج ہوتا ہے کہ سپیکر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں.