ترکی فیکٹری میں دھماکے سے چار جاں بحق سو سے زائد زخمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے.

ترکی کے صوبے سکاریہ میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں‌بحق ہو گئے ہیں جبکہ 41 افراد زخمی ہو ئے ہیں، دھماکا سکاریہ کے علاقے ہیندک میں موجود فیکٹری میں ہوا،

زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ،لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔ سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا.

دھماکے کے وقت فیکٹری میں 150 سے 200 افراد کام کررہے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے وقت فیکٹری میں 10 ٹن آتش گیر مواد موجود تھا۔ سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے

Comments are closed.