چیئرمین ایف بی آر کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کو ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

وفاق نے جاوید غنی کو نیا چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی،حکومت نے چیئر پرسن ایف بی آر نوشین کو عہدے سے ہٹا دیا ،کابینہ نےچیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی منظوری دی،پی ٹی آئی دور مین جاوید غنی چوتھے چیئرمین ایف بی آر ہوں گے

رواں برس 6 اپریل کو گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو چیئر پرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا اب انکو ہٹا دیا گیا ہے،

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی گئی.

قبل ازیں سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی اعزازی طور پر چئیرمین تقرری فوری طور پر ختم کر دی گئی تھی۔ شبر زیدی پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر تھے۔ چئیرمین ایف بی آرشبر زیدی کی رخصت کی وجہ سے نوشین جاوید امجد قائمقام چیئر پرسن کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا،پی ٹی آئی کی ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے پنجاب کو 483 ارب روپوں کا نقصان ہوا،

سندھ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکھٹا کیا، معیشت کی سست رفتاری اور کرونا وائرس کے باوجود سندھ کے ریونیو میں پانچ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے

 

Leave a reply