نیوز چینلزکی بندش، ایمرا صدر نے حکومتی جارحیت کا مقابلہ کرنیکا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے ایک بار پھر 24 نیوز چینل کی بندش کی صورت میں صحافیوں پر شب خون مارنے کا فیصلہ کیا ہے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن ( ایمرا ) باڈی صحافیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی جاری جارحیت کا مقابلہ کرے گی اور پورے پاکستان میں 7 جولائی سے مظاہروں کی کال دیکر شیڈول جاری کیا جائے گا
پی ٹی آئی نے اس سے قبل نیو نیوز چینل، لاہور رنگ نیوز چینل، اور 24 نیوز چینل کو حکومتی مشینری اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے بند کروایا تھا اور جیو نیوز چینل کو بھی پی ٹی آئی کی انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ آپ نیوز چینل کو بھی مالکان اور ٹاپ مینجمنٹ کی ملی بھگت سے بند کروا صحافتی ورکرز اور میڈیا انڈسٹری پر شب خون مارا گیا ہے اور آپ نیوز چینل کے ورکرز سے کیا گیا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا ہے آپ نیوز چینل بند ہونے سے پورے پاکستان میں 1300 سو ملازمین بے روز گار ہوئے تھے جن کو ابھی تک تین آدھی تنخواہیں ملنی ہیں اور 150 کے قریب سابق ملازمین جن کو تین ماہ قبل فارغ کیا گیا تھا ان کو بھی تین ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہے اور اس بات کو تقریبا 6 ماہ ہوچکے ہیں اور اس سے قبل وقت نیوز چینل کے بند ہونے سے بھی ایک ہزار کے قریب صحافتی ورکرز بے روز گار ہوئے تھے جن کو رمیضہ نظامی نے تقریبا دو سال سے ابھی تک بقایا جات اور تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی ہے اور ابھی تک کرنٹ تنخواہیں بھی نہیں دی گئی ہے
اب وہی گیم 24 نیوز چینل کے ساتھ کھیلی جارہی ہے اور اگر خدانخواستہ 24 نیوز چینل بند ہوجاتا ہے تو 965 ملازمین کے گھر کے چولہے ٹھنڈے ہوجائے گے اور ان کے کے ساتھ وابستہ ہزاروں ان کے فیملیز ممبران بھی مالی مشکالات کا شکار ہوجائے گے پی ٹی آئی کی حکومت سن لیں 24 نیوز چینل یا کوئی بھی صحافتی ادارہ اگر بند ہوا تو اب پورے پاکستان میں دمادم مست قلندر ہوگا اور ایمرا باڈی تمام پاکستان میں ایمرا ایسوسی ایشنز کے زریعے پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور کمپین چلائے گی کسی بھی صورت میں صحافتی ورکرز کے حقوق پر شب خون نہیں مارنے دینگے اور پی ٹی آئی کی ہر کوریج میں الیکٹرانک میڈیا کے رپورٹرز اور کیمرہ مینز کالی پٹیاں باندھ کر کوریج کرے گے اور اس کے بعد میڈیا سے پی ٹی آئی کی کوریج کا بائیکاٹ ہوگا
ایمرا باڈی کی سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر صحافتی ورکرز کا پی ٹی آئی کی حکومت میں استحصال ہورہا ہے اس کا ایکشن لیں صحافتی اداروں میں صحافتی ورکرز کو جبری طور پر نوکریوں سے نکالا جارہا ہے تنخواہوں میں کٹوتی کی جارہی ہے سابق بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے ادارے بند کیے جارہا ہیں حکومت مشینری خاموش ہے جب پی ٹی آئی کے خلاف کوئی خبر چلتی ھے تو پوری مشینری حرکت میں آتی ہے صحافتی ورکرز کے حقوق اور قانون پر عملدرآمد کروانے اور تنخواہوں کی ادائیگی، بقایا جات کی ادائیگی، ٹائم پر تنخواہیں، تنخواہوں میں کٹوتی کی روک تھام اور ورکرز کی جبری برطرفیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے پی ٹی آئی ہر وہ کام کررہی ہے جس سے میڈیا انڈسٹری تباہ و برباد کرکے کنٹرول کیا جائے لیکن اب انشاءاللہ پی ٹی آئی کو اس کا جواب دینا پڑے گا اور میڈیا انڈسٹری کی تباہی کی ذمہ دار صرف اور صرف پی ٹی آئی ہے