پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ لاہورکی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر صنعت و پیداوارمحمد حماد اظہر کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں فلاح عامہ کے منصوبوں حلقے کے مسائل اورصنعتی عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کے ساتھ لاہورکی ڈویلپمنٹ پر بھی پورا فوکس ہے۔ لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال پر کام جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ پر دن رات کام ہورہاہے۔ لاہور کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں عوام کو مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ لاہور کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں کورونا کی وجہ سے صنعتی و کاروباری سرگرمیاں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے 18 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف پیکیج دیا۔ رواں مالی سال میں 56 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے تاکہ صنعت و کاروبار کو سہارا مل سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 13 سپیشل اکنامک زونز پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں اس وقت 10 ہزار ایکٹر سے زائد رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔
منتخب نمائندوں کے علاقوں میں ترقیاتی کام ان کی مشاورت سے ہوں گے۔

پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply