قصور
پتوکی ٹی ایم اے کا عملہ لاک ڈاٶن کی آڑ میں چھوٹے چھوٹے دکانداروں سے دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے کر اپنی جیبیں گرم کرنے میں مصروف،دکانداروں کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل جبکہ دوسری طرف پتوکی شہر بھر میں بلخصوص میگہ روڈ پر دن رات سیورج کے گٹر ابل رہے ہیں گندے پانی نے گلی محلوں اور شاہراٶں کا محاصرہ کیا ھوا ہے جس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے مکمل ھونے والا سیورج سسٹم بلدیہ ملازمین کی نا اہلی کی وجہ سے ناکارہ ھو رہا ھے اورصفاٸی ستھراٸی کا عملہ کٸی کٸی دن غاٸب رہتا ھے بار ہا نشاندہی اور آگاہی کے باوجود اس پراسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور دیگر ا فسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ھے
اہل علاقہ نے پتوکی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ھوٸے ڈی سی قصور اور دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

Shares: