باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ایک ہفتے میں دوسرا دھماکہ ہوا، ترکی میں‌ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے

ترک وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ سکاریا صوبے میں پیش آیا جہاں گذشتہ ہفتے ہی آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذکورہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کے لیے محفوظ مقام لارہے تھے اور سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے 3 اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے ہے۔

ترک وزیر داخلہ کے مطابق زخمی ہونے والے 12 اہلکاروں میں سے ٹرک ڈرائیور کی حالت نازک ہے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مکمل تحقیقات کی جائیں گی

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی میں ہونے والے دھماکے پر پاکستان نے افسوس کا اظہار کیا تھا، ترکی میں آتشبازی کاسامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے پر پاکستان نے اظہار افسوس کیا ہے.

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ترکی سے قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارتعزیت کیا ہے،دفترخارجہ نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی کے صوبے سکریہ میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اس سانحہ کے متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

واضح رہے کہ 4 جون کو ترکی میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے

Shares: