باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کریں گے ،

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں،آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ سےمتعلق اجلاس بلایا گیاتھا،کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم ہوجائے گا،وفاق نے وزیراعظم کی ہدایت پر لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ کو سنجیدگی سے دیکھا ہے، آج وزراء کراچی آئے ہیں

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و توانائی اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی سے زیادہ بڑا مسئلہ کورونا ہے ،کے ای کو 290 ملین مکعب فٹ گیس دی جائے گی،بن قاسم پاور پلانٹ کے تمام یونٹس کو چلایا جائے گا ،فرنس آئل کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے فیصلہ نیپرا کرے گا ،کراچی کے تین چوتھائی حصے کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے گی

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ دو سال کے دوران بجلی کی فراہمی میں1300میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیاجائےگا،کراچی میں آئندہ سال 18فیصد بجلی کا اضافہ کیاجائےگا،کے الیکٹرک نجی ادارے کے پاس ہے ،کراچی کے نہیں ،وفاق مزید 500 ٹن فرنس آئل دے سکتا ہے کراچی کی پیک ڈیمانڈ 3500 سے 3600 میگا واٹ ہے ،کے الیکٹرک 3سال میں 2100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈالنے کے منصوبہ پر کام کرے ،اگر رویہ درست نہیں ہوا تو وفاق کے ای کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ سمیت دیگر حکام کو ہدایت کی ہے کہ کے الیکٹرک اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر اور شہزاد قاسم نے خصوصی ملاقات کی جس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال اور کے الیکٹرک سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم نے تینوں شخصیات کو ہدایت کی کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنایا جائے.

کے الیکٹرک میں نجکاری کے باوجود بہتری نہیں آ رہی،چیئرمین نیپرا

Shares: