ریسکیو پنجاب میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیور میں ایوارڈ تقسیم

0
140

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیور کو کیش ایوارڈ دیے

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ڈی جی ریسکیو پنجاب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیور کو کیش ایوارڈ دیے۔67 ریسکیور کے کنٹریکٹ میں اچھی کارکردگی پر توسیع کی گئی،ڈسٹرکٹ لاہور کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آپریشنل ریسکیور کو کیش ایوارڈ دیے گے۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ فرسٹ ریسپانڈر کےچند لمحوں کی لاپرواہی زندگی کو موت میں بدل سکتی ہے.ریسکیو ایمرجنسی سروس میں کوتاہی و لاپرواہی، مریض کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ ایمرجنسی سروس میں صرف پروفیشنل، فزیکل فٹ، فرض شناس اور درد دل رکھنے والے لوگ کام کر سکتے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور ریسکیو کی سالانہ تقریب کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، فیروزپور روڈ، لاہور میں منعقد ہوئی۔

ماہ جون میں مختلف حادثات میں 252 افراد کی موت،ریسکیو 1122 نے کی ماہانہ رپورٹ جاری

Leave a reply