‏وزیراعظم نے بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مستری پشاور بی۔آر۔ٹی سے فارغ ہوتے ہی بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کر دیں گے۔ انور مقصود

0
59

‏وزیراعظم نے بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مستری پشاور بی۔آر۔ٹی سے فارغ ہوتے ہی بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کر دیں گے۔ انور مقصود

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، معروف دانشور، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم نے بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مستری پشاور بی۔آر۔ٹی سے فارغ ہوتے ہی بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کر دیں گے۔
https://twitter.com/ANWARMAQS00D01/status/1283351773797916673?s=20

واضح‌ رہے کہ آج وزیر اعظًم نے دیامر بھاشا ڈیم کے مقام پر پہنچ کر وہا‌ں افتتاح‌کیا اور سنگ بنیاد رکھ دیا ہے . اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دیامر بھاشاڈیم چلاس اور گلگت بلتستان کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، جیسے جیسے ڈیم مکمل ہوگا تجارت کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین واپڈا نے جنون کی حد تک کام کیا، فیصل واوڈا اور علی امین گنڈا پور کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں ترقی اس وقت کرتی ہیں جب آگے کا سوچتی ہیں، وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو مشکل فیصلے کرتی ہیں، بڑے فیصلے ہی بڑی قومیں بناتی ہیں، انسانوں کی قدر ،سرمایہ کاری کرنیوالی قومیں ترقی کرتی ہیں

Leave a reply