وفاقی حکومت کا چار سو ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

0
32

وفاقی حکومت کا چار سو ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

باغی ٹی وی : ترجمان حکومت شبلی فراز نے بتا یا ہے کہ تعمیرات سے متعلقہ چار سو ارب روپے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں جاری منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومتی تاریخی منصوبہ ہاؤسنگ کے شعبے کو بدل دے گا۔ موثر پالیسیوں سے بہترین سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ ایک میکنزم کے ذریعے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شعبہ تعمیرات کے سرمایہ کاروں کی تجاویز پر بات ہوئی اور تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بیرون ملک روڈ شو کی تجویز آئی ہے کیونکہ تعمیراتی شعبوں کے اثرات دیگر شعبوں پر پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں میں غریب طبقے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ غریب آدمی کو بینک سے قرضہ لینے کے لیے مشکلات پیش آتی ہیں اس لیے حکومت بینکوں سے قرض کی اقساط کی ادائیگی کے لیے کام کرے گی کیونکہ قرض کی اقساط کی آسان ادائیگی ہوگی تو غریب گھر تعمیر کرا سکے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ 5 مرلہ گھر کی تعمیر کے لیے مارک اپ 5 فیصد رکھا گیا ہے

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے غریب عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا بجٹ 144 ارب سے بڑھا کر 203 ارب کر دیا گیا ہے

Leave a reply