این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی، اسد عمر کی زیر صدارت ہو گا اہم اجلاس

0
48

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کی مرکزی ٹیم کراچی پہنچ گئی. چیرمین این سی او سی اسد عمراور این سی او سی نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی سربراہی میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس آج کراچی میں ہو گا.

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے.اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور دیگر صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے.

کراچی میں ہونے والے اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر ایس او پیز پر عمل درآمد اور مویشی منڈیوں کی منیجمنٹ کے سلسلے میں تمام صوبے بریفنگ دیں گے. ہاٹ سپاٹ ایریاز، سمارٹ لاک ڈاؤن ، کانٹیکٹ ٹریسنگ کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا جائے گا.

این سی او سی کا صوبائ دارلاحکومت میں یہ دوسرا اجلاس ہے. اس سلسلے کا پہلا اجلاس گزشتہ ہفتہ لاہور میں منعقد ہوا تھا. صوبائی دارالحکومت میں ہونے والے ان اجلاس کا مقصد کورونا وبا کے خلاف قومی یکجہتی, مسائل کی بہتر تفہیم, ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ صوبوں کی کورونا کے خلاف کارکردگی کو سراہنا ہے.

وفاقی وزیر وزیر داخلہ اعجاز شاہ سندھ میں عید الاضحی, مویشی منڈیوں اور محرم الحرام کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے

Leave a reply