غریب عوام کو حکومت نے دیا ایک اور جھٹکا، ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت

0
159

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتوں میں 7 سے 10 فیصد اضافہ کرنے کی اجازت دے دی ہے.

ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ پالیسی میں ترمیم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پالیسی میں ترمیم وفاقی حکومت اورڈریپ کی پالیسی بورڈ کی منظوری وسفارش پر کی گئی۔ ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو بنیادی ادویات کی قیمتوں میں 7 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 7.3410 فیصد اضافہ کی اجازت دی گئی ہے۔ ادویہ ساز کمپنیوں اور امپورٹرز کو ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر کمپنی کے سی ای او کے دستخط بھی ہونے لازم ہیں۔

ریٹیل پرائس میں اضافے کے شواہد ڈریپ میں جمع نہ کرانے والی ادویہ ساز کمپنیاں و امپورٹرز کی نئی قیمتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور تمام پیش کردہ ثبوت درست ہونے پر ایک ماہ میں قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق ہر سال وزارت صحت کرے گی جبکہ ہارڈ شپ کیسز کے لیے درخواستوں کو 120 دنوں میں نمٹایا جائے گا۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت کیا گیا ہے

 

کرونا سے بچانے والی ادویات کی قلت سے سندھ میں تیس ہزار مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

Leave a reply