ڈاکٹر اشرف آصف جلالی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین اہلبیت کا معاملہ ،ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت نے ملزم ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ وجیحہ خواج چوہدری نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ،پولیس کی جانب سے گرفتار مولوی اشرف آصف جلالی کو ماڈل ٹاون کچہری کی عدالت میں پیش کیا گیا

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ وجیحہ خواج چوہدری نے کیس پر سماعت کی ،مولوی اشرف آصف جلالی کی پیشی سے قبل ماڈل ٹاون کچہری کی سیکورٹی سخت کی گٸی ،مولوی اشرف آصف جلالی کے خلاف تھانہ سمن آباد میں 298 ت پ کے تحت مقدمہ درج ہے ،کچہری کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گٸی

ساٸلین کو فہرست سے نام دیکھ کر احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے

تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا اشرف آصف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما مولانا امتیاز عباس کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین قرآن، توہین مذہب، مذہبی دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 298 اے کے تحت درج کیا گیا ہے

مقدمہ میں مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام اشرف جلالی کی ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا ہے، ویڈیو میں واضح طور پر اشرف جلالی نے شانِ سیدہ میں گستاخی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف ، توہین اہلبیت، توہین مذہب اور مذہبی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا رسول کریم کے جگر کا ٹکڑہ ہیں، متعدد مقامات پر حضور نبی کریم (ص) نے عصمت و عظمت زہرا سلام اللہ علیہا بیان فرمائی، اشرف جلالی کی اس تقریر سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف آصف کیخلاف مقدمہ درج کرکے سخت سزادی جائے ، تھانہ سمن آباد پولیس نے اشرف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اتحاد امت فورم کے رہنما گزشتہ دو روز سے مسلسل تھانے میں موجود رہے اور اعلیٰ پولیس حکام کی مداخلت اور مذاکرات کے کئے دور ہونے کے بعد پولیس مقدمہ درج کرنے پر راضی ہوئی۔

واضح‌ رہے کہ مولانا اشرف آصف جلالی کے خلاف مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی طرف سے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا جس میں‌مطالبہ کیا گیا تھا کہ اشرف آصف جلالی کو فوری گرفتار کیا جائے . اس کے بعد اشرف آصف جلالی کے کا ویڈیو پیغآم بھی آیا جس میں انہوں نے وضاحت پیش کی تھی کہ میں کبھی بھی سیدہ فاطمہ الزھرہ کی شان میں‌ گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا . لیکن اس کے باوجود  ان پر مقدمہ درج کر کے کئی دفعات لکا دی گئی ہیںِ

ہندوستان کے اندر سے ایک نیا پاکستان بنتا نظر آ رہا ہے،مولانا اشرف آصف جلالی

Leave a reply