باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں افغان فورسز کی فضائی بمباری سے 45 افراد ہلاک ہو گئے ،افغان میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

افغان فورسز کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 8 عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 25 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں‌ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

دوسری جانب اس حوالہ سے گورنر ہرات دفتر کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ نے طالبان کو نشانہ بنایا، حملے میں طالبان کے کئی رہنما ہلاک ہوئے ہیں.

افغان فورسز کی جانب سے فضائی حملے میں ہلاکتوں کے بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی خبروں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس ضمن میں تحقیقات عمل میں لانے کے بعد نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا

افغان حکومت اورطالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے حوالہ سے تشدد اور تنازعات میں اضافے نے ان مذاکرات میں تاخیر کر دی ہے جو مارچ میں طالبان اور کابل سے ایک مجاز ٹیم کے مابین شروع ہونے والی تھے۔

طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ملا برادر اور پومپیو کے مابین ہونے والی بات چیت میں دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد ، غیر ملکی افواج کی واپسی ، قیدیوں کی رہائی ، افغانوں کے مابین مذاکرات اور لڑائی کے پرسکون شامل ہیں۔

Shares: