قصور
دیپالپور روڈ بھیڑ سوڈیاں سٹاپ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،میاں بیوی زخمی ہو گئے جبکہ چھوٹا بچہ محفوظ رہا،ڈرائیور موقع سے فرارا
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح قصور دیپالپور روڈ بمقام بھیڑ سوڈیاں سٹاپ پر موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص اور عورت شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا دو ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
حادثے میں زخمی ہونے واکی فیملی بھیڑ سوڈیاں کی رہائشی ہے

Shares: