مقبوضہ کشمیر میں آپریشن کے دوران تصادم،2 حریت پسند شہید ،ایک بھارتی فوجی زخمی

مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے رنبیر گڑھ علاقے میں ہفتے کی صبح سکیورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے مابین تصادم میں2 حریت پسند کے شہید ہونے کی خبر ہے جبکہ ایک بھارتی فوجی زخمی ہوا ہے۔

مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سرینگر کے بیرونی علاقے رنبیر گڑھ میں صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم کے بعد آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ ‘انکاونٹر کے دوران2 عسکریت پسند شہید ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ۔

ضلع سرینگر میں 2000سے اب تک 245مختلف واقعات میں 526افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ727واقعات میں832افراد شہید کئے گئے جن میں399شہری شامل ہیں۔ضلع میں اسی عرصے میں 387سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ 21خود کش حملوں میں 55 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 185زخمی ہوئے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں رواں سال 2020میں85واقعات میں171کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 12، مارچ میں 13، اپریل میں 33 ,مئی میں16، جون میں 51، اور جولائی میں 24کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔جبکہ 34سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے93واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 18واقعات میں21شہریوںاور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ14سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں81مختلف واقعات میں 163افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 160 عسکریت پسند وں کوشہید اور 102 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Shares: