علی زیدی کو خبرنامہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ،حل کی بات کریں،مصطفیٰ کمال

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کی صورتحال کی ذمہ دار ہے

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ذمہ داری میئر کراچی پر نہیں ڈال سکتی ،میئر کے پاس کچرا اٹھانے،نالوں کی صفائی اور سیوریج نظام کی بہتری کے اخیتارات ہیں،میئر کے پاس مشکل حالات میں بھی فنڈز جاتے ہیں تو کام دکھنا چاہیے ،کراچی کی بدقسمتی ہے ،اس کو صرف چوروں نے نہیں چوکیداروں نے بھی لوٹا

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں زبانی کلامی اضلاع بنائے گئے ،پیپلزپارٹی حکومت نے زبانی کلامی اضلاع بنائے،وفاقی وزیر علی زیدی کو خبرنامہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ،حل کی بات کریں،علی زیدی وزیراعظم کے پاس جاکر مسائل سے آگاہ کریں ،

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سڑکیں جو پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں بارش کے بعد مزید خراب ہوگئیں ہیں،ایک بارش نے وفاق ، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی اصلیت سامنے رکھ دی ہے۔ متعدد کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لائسنس جاری کیے جائیں ، حکمرانوں نے عوامی مسائل کو حل نہ کرنے کا ارادہ کیا ہواہے، بارش میں کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث عوام کا جینا محال ہوگیا ہے

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں دو روز شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

شہر قائد کراچی کے علاقے ضلع وسطی، شرقی اور غربی میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ انتظامیہ اس ساری صورتحال میں غائب ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات آج بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلدیہ سپارکو روڈ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے۔

کراچی میں بارشوں کے بعد اورنگی ٹاؤن میں سیلابی صورتحال ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکالنے کیلئے کشتیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ایسی صورتحال ہے۔ ایک، دو گھنٹے میں پانی نکل جائے گا۔ نارتھ ناظم آباد کا کافی علاقہ کلیئر ہے۔ ہماری ساری ٹیمیں کام کرنے میں لگی ہوئی ہیں، جلد ساری صورتحال بہتر ہو جائے گی، اس وقت کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے

 

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

Leave a reply