باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم بیٹنگ کوچ یونس خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ٹیم کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ ڈربی میں تمام سہولیات میسر ہیں دوستانہ اور آزادانہ ماحول ملا،میں جس طرح ٹریننگ کا ماحول چاہتا تھا ویسا ملا،مجھے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے وقت ملا،میں نے کھلاڑیوں سے ایک ماہ میں یہی کہا کہ لائف سے سیکھیں، مجھے ٹیم کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا،میں پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ باب وولمر سے میں بہت قریب تھا، اسد شفیق اور اظہر علی کیا غلطیاں کررہے ہیں میں دیکھ رہا ہوں ،کھلاڑیوں کو ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں توازن رکھنے کی ضرورت ہے،کھلاڑیوں کواپنا لائف اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے ،میری کوچنگ کا فائدہ بلے بازوں کے مستقبل کے لیے مدد گار ثابت ہوگا،
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ووسٹر میں بیٹنگ کے لیے اچھی کنڈیشنز تھیں جبکہ ڈربی دوسرے میچ میں فاسٹ بولرز کے لئے اچھا رہا،بیٹسمینوں کو یہاں انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کو ہر صورتحال کے مطابق کھیلنے کا موقع ملا ہے،پریکٹس میچ کا فائدا ہوا کہ بلے باز ذہنی طور پر ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہوئے۔
Batting coach @YounusK75 holds a videoconference with Pakistan media. pic.twitter.com/mzIi2qAoIa
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 28, 2020
یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی ایسی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں کہ پورے کیریئر میں ان کو فائدہ ہوا اور وہ ہمیشہ مجھے یاد رکھیں،بابر اعظم کی کارکردگی کو اور بہتر بنانا چاہتا ہوں، انھیں عظیم بیٹسمین بننا ہے جس کی پرفارمنس سے ٹیم جیتے،ان کا کسی کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہیے،بابر کی اپنی ایک کلاس ہے








