باجوڑ،سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

0
63

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے لگی، افغانستان سرحد پار دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پر باجوڑ میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان 2 ہزار کلومیٹر سے زائد طویل سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے۔یہ باڑ شرپسند عناصر کی بارڈر کراسنگ کو روک دے گی اور پاکستان میں ان کی سرگرمیاں کم ہوں گی۔ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں رخنہ ڈالنے کیلئے دہشت گرد اور دیگر شرپسند عناصر تخریبی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھاری جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب افغان فوجی جوان کا علاج کرکے پاکستان نے انسانیت کی مثال قائم کردی،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے افغان فوجی حکام کی درخواست پر ایک افغان فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرکے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے اعلیٰ حکام نے پاکستانی عسکری قیادت سے اپنے متاثرہ فوجی جوان کا پاکستان میں علاج کرنے کی درخواست کی تھی۔
پاکستانی حکام نے افغان فوجی حکام کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک فوجی جوان کا علاج راولپنڈی میں واقع سی ایم ایچ اسپتال میں کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ افغان فوجی صحت یاب ہونے کے بعد طور خم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس روانہ ہوگیا۔

Leave a reply