باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کی عدالت میں ہلاکت پر امریکہ نے مذمت کی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم پاکستانی شہری طاہر نسیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ، جو پاکستان کے ایک کمرہ عدالت کے اندر مارا گیا تھا۔

امریکہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ہم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں اور ایسی اصلاحات پر عمل کریں جو اس طرح کے شرمناک سانحہ کو دوبارہ ہونے سے روکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کی مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول شخص کو جج کے سامنے گولی ماردی،

گولی لگنے سے مبینہ طور پر گستاخ کی موقع پر موت ہو گئی، نعش عدالت میں پڑی رہی، پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا،فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت میں پیش آیا،جج شوکت اللہ عدالت میں موجود تھے۔

دوسری جانب انسداددہشتگردی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے خالد کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پشاورپولیس نے توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے ملزم خالد کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم خالد کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

 

Shares: