باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرقپور کے علاقے میں نا معلوم افراد نے بیوہ عورت کی دکان پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی ہے
نا معلوم افراد کی جانب سے بیوہ خاتون کی دکان پر قبضے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد بیوہ خاتون کی دکان میں داخل ہوتے ہیں اور دکان میں سے اسکا سامان زبردستی باہر پھینکنا شروع کر دیتے ہیں
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹوپی پہنے ایک بزرگ ان ملزمان کو لیڈ کر رہے ہیں جو دکان پر قبضہ کرنے آئے تھے، دیگر ملزمان بھی خاتون کی دکان سے سامان اٹھا اٹھا کر باہر پھینکتے رہے
شرقپور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے بیوہ عورت کی دکان پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی#baaghitv #punjab #crime @OfficialDPRPP @UsmanAKBuzdar pic.twitter.com/k8e3Tlxozf
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 3, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مدد کے لئے چیختی چلاتی رہی لیکن کوئی اسکی مدد کو نہیں آیا،ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان پر قبضے کے دوران ملزمان کی طرف سے بیوہ خاتون پر تشدد بھی کیا جاتا ہے،لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے واقعہ پر پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی کی جائے، جبکہ بیوہ خاتون کو تحفظ فراہم کیا جائے
بیوہ خاتون کی زمین پر قبضے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، پنجاب بھر میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں،پولیس کے دوہرے معیار کی وجہ سے ملزمان کو تحفظ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ مدعی کو ہی پولیس دھمکیاں دینے لگتی ہے.