مقبوضہ کشمیر میں غاصب قوتوں کوشکست دینے کی حکمت عملی بنا لی، منیر اکرم

0
51

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں میں غاصب قوتوں کوشکست دینے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ حکمت عملی کے تحت دنیا کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کو کشمیریوں کے حقوق اورحمایت کے لئے قائل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالے مظالم کی مذمت کے لئے جامع مہم شروع کی ہے۔مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے 2قانونی دستاویزات سلامتی کونسل کوبھجوائی ہیں۔ دستاویزات میں کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ 50سالوں سے مسئلہ کشمیرسردخانے کی نذرکیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں کشمیری عوام کی نمائندگی کی۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیرکی غیر آئینی طور پر حیثیت بدلنے کا ایک سال مکمل ہوگیا، مودی سرکار کے غیر قانونی اقدام کیخلاف پاکستان بھر میں یوم استحصال منایا جا رہا ہے، قوم شہر شہر قریہ قریہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

Leave a reply