باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شو بزانڈسٹری میں ایک اور مبینہ خودکشی سامنے آئی ہے

ٹی وی اداکار سمیر شرما ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ،سمیر شرما نے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو میں اداکاری کی تھی ،

بھارتی شو بزانڈسٹری کے اداکار 44 سالہ سمیر شرما کی لاش ملاڑ میں واقع اپارٹمنٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔ خودکشی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فارنزک ٹیم کو بھی بلا لیا گیا ہے ۔

ملاڈ پولیس کے مطابق سمیر شرما نے اسی سال فروری میں اپارٹمنٹ کرائے پر لیا تھا ۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران سوسائٹی کے چوکیدار نے لاش کو دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی،

ڈپریشن حقیقت ہے مذاق نہیں براہ کرم اسے سنجیدہ لیں عمران عباس

جن کے دل میں رحم ہوتا ہے ان کے دل میں خدا ہوتا ہے حرامانی

پولیس کے مطابق خود کشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔ لاش کی حالت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اداکار نے ایک دن پہلے ہی خود کشی کرلی تھی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے

 

Shares: