اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کی اراکین کے ہمراہ وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں تحریک انصاف کے سندھ سے اراکین اسمبلی کے وفد کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سندھ کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ نے اراکین سندھ اسمبلی کو وزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا ،اراکین اسمبلی نے وزیر خارجہ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سندھ میں مشکل حالات کے باوجود آپ جس طرح موثر اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے ،

‏پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئے یوم استحصال کو بھرپور انداز میں منانے اور بہترین خارجہ پالیسی کو بروئے کار لاتے ہوئے، مودی سرکار کا اصل چہرہ دنیاکےسامنے بےنقاب کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےجو پاکستان کا سیاسی نقشہ جاری کیاانشااللہ بہت جلد وہی حقیقی نقشہ بنے گا

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کے ہمراہ ممبران صوبائی اسمبلی سندھ محترمہ سدرہ عمران، بلال غفار، عمران شاہ، سنجے گنجوانی شامل تھے

Leave a reply