پولیس سوفٹ وئیرز کی مدد سے ماہ جولائی میں 53 مطلوب و اشتہاری ملزمان گرفتار

0
43

پولیس سوفٹ وئیرز کی مدد سے ماہ جولائی میں 53 مطلوب و اشتہاری ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوٹل آئی اور ٹریول آئی، ٹیننٹ رجسٹریشن سوفٹ وئیر کے لاہور پولیس نے اعداد و شمار جاری کر دیئے

ماہ جولائی کے دوران پولیس سوفٹ وئیرز کی مدد سے ماہ جولائی میں 53 مطلوب و اشتہاری ملزمان گرفتارکئے گئے، سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ماہ جولائی میں ہوٹل آئی سافٹ وئیر کے مدد سے 40 ہزار 478 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا، مختلف مقدمات میں مطلوب و اشتہاری 22 ملزمان کوحراست میں لیا گیا، ٹریول آئی سافٹ وئیر کے مدد سے 36 ہزار 131 افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا،

ٹریول آئی سوفٹ کی مدد سے 15 اشتہاری ملزمان کوحراست میں لیا گیا، ٹیننٹ رجسٹریشن سافٹ وئیر کے ذریعے 58 ہزار 605 افراد کا ریکارڈ چیک کیاگیا، مقدمات میں مطلوب 16 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ماہ جولائی کے دوران ای پولیس پوسٹ سوفٹ کی مدد سے 38 ہزار 216 گاڑیوں کا ریکارڈ چیک کیا گیا، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری و مطلوب ملزمان کےخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شہر بھر میں ہوٹلوں اور بس اڈوں میں ہوٹل آئی اور ٹریول آئی سوفٹ وئیر کی رسائی فراہم کی گئی ہے،

سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر کالے شیشوں اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس کریک ڈاؤن جاری ہے،کالے شیشوں والی 95 ہزار 617 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، مہم میں ابتک 01 لاکھ 68 ہزار 511 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ایکسائز کے جاری کردہ نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 01 لاکھ 42 ہزار 738 وہیکلز کے خلاف کارروائی کی گئی،

بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 14 ہزار 817 موٹرسائیکل اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، ٹوٹی نمبر پلیٹس لگانے پر 3628 اور نمبرز کو ٹیمپرڈ کرنے پر 3047 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی، واضح نمبر پلیٹس نہ لگانے پر 2618 اور ای چالان سے بچنے کیلئے نمبرز مٹانے پر 1663 وہیکلز کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،

سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے، سیف سٹی کی نشاندہی پر بھی فوری کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز کے نمونہ کے مطابق نمبر پلیٹس لگائیں، ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جارہا

Leave a reply