ملی یکجہتی کونسل نے تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان کردیا

تعلیمی نصاب سے اسلامی مضامین کا خاتمہ، چودھری شجاعت نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل نے تحریک ریاست مدینہ چلانے کا اعلان کر دیا، اس ضمن میں جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی قیادت میں 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ مسائل کےحل کے لئے تحریک ریاست مدینہ چلانےکافیصلہ کیا ہے، تحریک میں حکومت کو اسکے وعدے یاد دلا کرعمل کرنے کا مطالبہ کرینگے .

ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے یوٹرن لےلیا.ہر روزٹیکس،مہنگائی میں اضافہ اوربجلی وگیس کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں ،مہنگائی کےذریعےعوام کا معاشی قتل قابل قبول نہیں.

ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال بدسےبدترہورہی ہے،کشمیرمیں بھارت کی دہشت گردی اپنےعروج پرہے لیکن پاکستان کشمیریوں کے لئےحق ادا نہیں کر رہا.

Shares: