قصور
پریس کلب چونیاں کا اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کےصدرںسردار شریف سوہڈل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنےکی شدید الفاظ میں مذمت جھوٹے مقدمے کے اخراج اور واقعےکی تحقیقات کا مطالبہ اجلاس میں صدر ملک شرافت علی گوہر چیرمین رانا خالد محمود وائس چیرمین سیدعامرتقوی بابر علی بشارت طارق لودھی رانا کامران اشرف محمدمنشاء بھٹی اور پریس کلب چونیاں ملک شرافت گروپ کے تمام ممبران نےشرکت کی ملک شرافت علی گوہر گروپ کے ممبران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے صدر سردار شریف سوہڈل کے خلاف جھوٹےمقدمےکے اندراج پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اس افسوسناک واقعہ پرنیشینل یونین آف جرنلسٹ کے نائب صدر پنجاب محمد منشاءبھٹی اور پریس کلب چونیاں ملک شرفت علی گوہر گروپ نےڈی پی او قصور زاہد نواز مروت آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے درخواست کرتے ھوۓ کہا جھوٹےمقدمےکو فوری خارج کیا جاۓ اور خود ساختہ کہانی بنا کر جھوٹا مقدمہ درج کروا کر سردار شریف سوہڈل کی عزت نفس کو مجروح کرنے والوں کو جلد از جلدگرفتار کیا جاۓواقعہ کی درست اور حقائق پر مبنی تفتیش نہ ھونے پر ملک بھر کی صحافتی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ھیں ھم سب صحافی برادری سردار شریف سوہڈل کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ھیں اور انکی عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے

Shares: