قصور
55 سال بعد پہلی بار گنڈا سنگھ والا انٹرنیشنل بارڈر پر جوائنٹ چیک پوسٹ پر پریڈ نہیں ہو گی
تفصیلات کے مطابق آج یوم آزادی کے موقع پر 55 سال قبل شروع ہونے والی دونوں ممالک کے مابین پریڈ نہیں ہو گی
کورونا کے باعث شہری 14 اگست کی پریڈ نہیں دیکھ سکیں گے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے ستلج رینجر نے بی آر بی نہر سے ہی بارڈر کو جانے والے راستے بند کر دئیے ہیں
واضع رہے گنڈا سنگھ بارڈر پر دونوں طرف سے آمنے سامنے کی پریڈ دیکھنے دور دور سے لوگ آتے ہیں
اس بار بارڈر پر سادگی سے صرف پرچم کشائی کی تقریب ہوگئی جس میں عام عوام کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی

Shares: