محکمہ ایکسائز پنجاب کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے بڑا اقدام

0
301

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کا گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے بڑا اقدام،ایکسائز حکام نے پنجاب بھر میں کل سے یونیورسل نمبر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب بھر میں شہریوں کو آئندہ گاڑی کی نمبر پلیٹ ایک جیسی جاری ہوا کرے گی۔لاہور یا دوسرے اضلاع کے نام کی سیریل نمبر ختم کر دی گئی۔ ایکسائز حکام نے یونیورسل نمبر پلیٹ کی سیریل تیار کر لی۔ گاڑیوں کو AAA1.999 کے نام سے نمبر جاری کیے جائیں گے۔

موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ AAA کے نام سے جاری ہو گی اور نمبروں کی سیریل1001 تا 9999 تک جاری ہوں گے۔ کمرشل گاڑیوں کو CAA کے نام کی سیریل جاری ہوں گی اور ان کے نمبر بھی 1 تا 9999 تک نمبر جاری ہوں گے۔ سرکاری گاڑیوں کی سیریل نمبر GAA سے شروع ہو گی اور ان کو بھی1 تا 998 تک نمبر جاری ہوں گے۔

سیمی گورنمنٹ کی گاڑیوں کو SAA کی سیریل جاری کی جائے گی اور ان کو کو بھی 1 تا 998 تک نمبر جاری کیے جائیں گے۔ شہری پاکستان بھر سے گھر بیٹھےگاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی میں ای آکشن کے ذریعے حصہ بھی لے سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز پنجاب چوہدری مسعودالحق کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے یونیورسل نمبر اور ای آکشن کا کل سے اجرا کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر میں تمام گاڑیوں کو اب ایک جیسے یونیورسل نمبر جاری ہوا کریں گے۔

Leave a reply