سکھر موٹرے سے تحریک انصاف کے رہنما کو اغوا کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکھر موٹروے سے پی ٹی آئی سانگھڑ کے رہنماء رفیق چاکرانی ساتھی سمیت اغوا ہو گئے
اطلاعات کے مطابق رفیق چاکرانی اور 4 دوست سانگھڑ سے ناران کاغان جارہے تھے،رات 12:30 کے قریب 10 مسلحہ ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر شیشے توڑ کر باہر نکالا،
اطلاعات کے مطابق ہاتھاپائی پر تین افراد بچ نکلے رفیق چاکرانی اور صدیق بیہن اغوا ہوگئے
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد تحریک انصاف کے رہنما کو بازیاب کروا لیا جائے گا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
تحریک انصاف سندھ نے واقعہ پر آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل اور رفیق چاکرانی کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے، تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم کہتے تھے کہ سندھ کی شاہراہیں محفوظ نہیں رہی، پولیس آرڈر 2019 کے بعد سندھ پولیس کمدار پولیس بن چکی ہے، سندھ پولیس سندھ حکومت کی کمدار میں مصروف ہے،سندھ میں اب موٹرویز سے بھی لوگ اغوا ہونے لگے ہیں،
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 1988 اور 90 کا زمانہ واپس آگیا ہے، آج ہماری مین شاہراہیں بھی محفوظ نہیں رہی، موٹروے پر اس طرح کی واردات پولیس اور حکومت کی ناکامی ہے، پہلے ہی سکھر اور گھوٹکی کے کچے میں ڈاکوؤں کے پاس بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں،لیکن پولیس ان کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے، رفیق چاکرانی ہمارا ورکر ہے اسے فوری بازیاب کرایا جائے









